Story

رات تین بجے----

 ڈنمارک کے ایک چھوٹے سے قصبے میں فائر فائٹر ایرک کو ایک کال موصول ہوئئ. اس کی رات کی شفٹ تھی.

فون اٹھاتے ہی اس کو ایک عورت کی چیخ سنائی دی:

" میری مدد کرو. میں اٹھ نہیں سکتی "

" گھبرائیں مت میڈم. ہم ابھی پہنچ رہے ہیں. آپ کہاں پرہیں"؟

" مجھے نہیں معلوم" 

اس عورت نے لرزتی ہوئی آواز میں بتایا-

" آپ کا ایڈریس کیا ہے" ؟

ایرک نے پوچھا-

"مجھے نہیں معلوم- میں چکرا رہی ہوں "

" کیا آپ مجھے اپنا نام بتا سکتی ہیں"

" نہیں.... میں کچھ یاد نہیں کر پا رہی. لگتا ہے میرے سر پر کسی نے کچھ مارا ہے "

ایرک نے جلدی سے فون کمپنی کو کال کی. اور آنے والی کال کی شناخت اور لوکیشن دریافت کرنے کا کہا. 

"ہم معذرت خواہ ہیں... ہم یہ لوکیشن شناخت نہیں کر پا رہے" دوسری طرف سے فون آپریٹر نے جواب دیا۔

ایرک نے دوبارہ اس خاتون سے بات کی:

" کیا آپ مجھے اپنا فون نمبر بتا سکتی ہیں. شاید کہیں لکھا ہو"

" نہیں... میرے پاس نمبر کہیں نہیں لکھا. اب میں کیا کروں. پلیز جلدی کریں"

اس خاتون کی آواز مدہم اور کمزور ہو رہی تھی. 

" اچھا آپ اپنے اردگر دیکھیں اور منظر بتانے کی کوشش کریں"

"میرے گھر میں ایک کھڑکی روشن ہے گلی کی طرف اور گلی میں اسٹریٹ لائٹ ہیں"

" کھڑکی کس شکل کی ہے"؟

"مستطیل نما ہے"

" آپ اپنی جگہ پر ہی رہیں. زیادہ حرکت مت کریں. ہم آپ کو تلاش کرنے آ رہے ہیں"

ایرک کو آگے سے کوئی جواب نہ ملا سوائے زخمی خاتون کی لمبی سانسوں کے۔ ایک لمحہ سوچے بغیر ایرک نے اپنے کیپٹن کو کال کی. اس کو صورتحال بتا کر زیادہ سے زیادہ فائر ٹرک بھیجنے کا کہا. 

" یہ ہمارے لییے بہت بڑا چلینج اور مشکل ٹارگٹ ہے. لیکن کسی کی جان بچانا ہماری اولین ترجیح ہے "

کیپٹن نے جواب دیا. 

کچھ ہی دیر میں 15 فائر ٹرک ٹاون کی ہر گلی کے ہر کونے پر پہنچ گئے. 

ایرک نے دوبارہ وہ فون کان کو لگایا جس پر خاتون لائن پر موجود تھی مگر اب وہ جواب نہیں دے پا رہی تھی. وہ ابھی بھی اس کی سانسوں کی اواز سن سکتا تھا. 

پھر فون پر ایرک کو فائر ٹرک کا سائرن سنائی دینا شروع ہوا۔ اس نے وائرلیس پر ٹرک کو ایک ایک کر کے اپنا سائرن بند کرنے کا بولا. فائر ٹرکس نے باری باری اپنا سائرن بند کرنا شروع کیا۔ ٹرک نمبر 12 پر پہنچ کر ایرک کو سائرن کی آواز آنا بند ہو گئی. اس نے دوبارہ ٹرک 12 کو سائرن چلانے کا بولا:

" یہ اس گھر کے بہت قریب ہے "

وہ چیخا. 

وہ خاتون کی رہائشی عمارت کی گلی میں کامیابی سے پہنچ گیا تھا مگر ابھی گھر تلاش کرنا باقی تھا ۔ اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ گھر کیسے تلاش کرے. اچانک اس کے ذہن میں خیال آیا. اس نے لاؤڈ اسپیکر اٹھایا اور اس اسٹریٹ والوں سے مخاطب ہوا:

" ہمیں ایک خاتون کی تلاش ہے جو مصیبت میں ہے. اسے ہماری مدد کی ضرورت ہے. مجھے معلوم ہے کہ وہ عورت یہاں قریب ہی ہے. اس کے کمرے کی لائٹ آن ہے. پلیز آپ لوگ اپنے گھر کی لائٹس آف کر دیں" 

کچھ ہی دیر میں تمام لائٹس گل ہو گئیں سوائے ایک گھر کے. 

ناقابلِ یقین

ایرک نے کمال کر دکھایا تھا. 

فائرمین نے دروازہ توڑا اور دم توڑتی سانس لیتی زخمی خاتون کو اٹھا کر وقت پر ہسپتال پہنچا دیا. 

دو ہفتے میں عورت مکمل صحتیاب ہو چکی تھی اور اس کی یاداشت واپس آ گئی۔ ایرک نے اپنا فرض بغیر ہچکچاہت کے نبھانے کی مکمل کوشش کی اور وہ کامیاب رہا۔

-------

اگر آپ کسی کام ٹھان لیں اور ہمت نہ ہاریں تو آپ اپنی مہارت اور جذبے سے پہاڑوں کو ہلا سکتے ہیں. 

اگر ہم ایک ٹیم ورک معاشرے طور پر اکھٹے ہیں تو ایک ناممکن سی صورتحال میں بھی کسی کی مدد کر سکتے ہیں-

ہم ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں----

منقول

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author

Good Earnings